اسٹاف رپورٹ
کوالالمپور : ملائیشین طیارے کی تلاش کا سرا پھر ہاتھ نہیں آسکا، آسٹریلوی حکام نے بحر ہند میں ممکنہ ملبے کی نشاندہی کی لیکن امریکی بحریہ کو کچھ نہ مل سکا۔
امریکی بحریہ کے پی 8 طیارے نے جنوبی بحرہ ہند میں بتائے گئے مقام کا جائزہ لیا لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی۔
لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کیلئے کوششیں اب بھی جاری ہیں اور مزید جہاز بحر ہند روانہ کئے گئے ہیں۔
آسٹریلوی حکام نے ممکنہ ملبے کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کیں، جس میں ایک ٹکڑے کی لمبائی 24 میٹر اور دوسرے کی 15 فٹ ہے۔ سماء