Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کوسعودی عرب اگلاولی عہد مقررکردیا

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
ریاض : سعودی عرب کے نوے سالہ شاہ عبداللہ نے اپنے سوتیلے بھائی شہزادہ مقرن کو جانشین مقرر کر دیا، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز ولی عہد کا عہدہ خالی ہونے کی صورت میں مملکت کے آئندہ ولی عہد ہوں گے۔

سعودی سلطنت کے بانی عبدالعزیر بن سعود کے سب سے چھوٹے شہزادے مقرن کو فرمان کے تحت عہدے خالی ہونے کی صورت میں سعودی مملکت کا بادشاہ مقرر کر دیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز ریاض میں سعودی شاہی خاندان کے ولی مقرر کرنے کے چونتیس رکنی بورڈ کی ووٹنگ کے بعد کیا گیا ۔ جس میں بورڈ کے تین چوتھائی ارکان نے انہتر سالہ شہزادہ مقرن کے حق میں فیصلہ کیا ۔ شاہی حکم نامے میں موجودہ ولی عہد اور ملکی وزیر دفاع اناسی سالہ شہزادہ سلمان کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ جس کی وجہ انکی علالت بتائی جاتی ہے۔

شہزادہ مقرن کو گزشتہ سال سعودی عرب کا نائب وزیر اعظم، مقرر کیا گیا تھا اس سے قبل وہ سعودی عرب کے   انٹیلجنس ادارے کے سربراہ تھے ۔ دو ہزار چھ سے بارہ تک اس منصب پر فائز رہنے کے بعد انہیں مشير اور شاہ عبداللہ کا خصوصی مندوب مقرر کيا گيا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube