اسٹاف رپورٹ
لندن : برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کی آمد کی خبریں گردش کرنے لگیں، پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن 6 ماہ میں خوشخبری سنائیں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ جارج کی تنہائی دور کرنے کا انتظام ہوگیا ہے، اس کے ساتھ کھیلنے کیلئے نیا مہمان بہت جلد شاہی خاندان کا حصہ بنے گا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ایک بار پھر امید سے ہیں اور 6 ماہ بعد خوشخبری آنے کا امکان ہے، تاہم برطانوی شاہی خاندان نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی۔ سماء