اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارت کے ارکان اسمبلی کی بدتمیزیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن نے مارشل کو تھپڑ دے مارا، لکھنو میں ایم پی اے کی حرکت نے ایوان کو شرمسار کردیا، جب کہ راجیہ سبھا میں جنرل سیکرٹری کی دھنائی کردی گئی۔
مہذب معاشرے کا دعویٰ کرنے والے بھارت کے غیر مہذب قانون سازوں نے ایوانوں کی تعظیم پامال کردی ہے۔ لکھنو کی اسمبلی میں علیحدہ ریاست کے معاملے پر احتجاج کرنے والوں کی اوچھی حرکت نے ایوان کو شرمسار کردیا۔ ادھر راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل پیش کیا گیا تو جنرل سیکریٹری زد میں آگئے۔ اس دوران ہونے والی کھینچا تانی میں دو چار ہاتھ انہیں بھی پڑگئے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا حال بھی اس سے کچھ مختلف نہیں جہاں مطالبات نہ سنے جانے پر ایم ایل اے نے مارشل کی لاتوں اور گھونسوں سے تواضع کی۔ اس دوران ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ سماء