Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

یوکرین میں حکومت کیخلاف پرتشدد مظاہرے کئی شہروں تک پھیل گئے

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کیف : یوکرین کے دارالحکومت سے اٹھنے والی چنگاری آگ بن کر دیگر شہروں تک پھیل گئی، پولیس کیلئے حکمراں جماعت کے ہیڈکوارٹر کی حفاظت کرنا مشکل ہوگیا۔

ہر گزرتے دن کے ساتھ یوکرین میں صورتحال بدتر ہونے لگی ہے،  دارالحکومت کیف سے شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ دیگر شہروں تک پھیل گیا ہے۔

وسطی شہر چرکیسی میں مظاہرین نے حکمراں جماعت کے ہیڈکوارٹر پر دھاوا بول دیا، مظاہرین پتھر اور ڈنڈے برساتے رہے، جبکہ پولیس نے سخت سردی میں ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کرکے بدلہ لیا۔

وسطی شہر ترنوپل میں بھی مظاہرین کی بڑی تعداد رات  بھر کونسل کی عمارت کے باہر جمع ہوکر استعفی کا مطالبہ کرتی رہی۔

حکومت کی جانب سے مظاہروں پر پابندی کے متنازع بل کیخلاف ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکا اور یورپی یونین نے حکومت پر اپوزشن سے مذاکرات کیلئے زور دیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube