Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

مصر،مرسی کی حامی14لڑکیوں کی سزاکیخلاف مظاہروں میں تیزی

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
قاہرہ : مصر میں معذول صدر محمد مرسی کی حامی چودہ لڑکیوں کو گیارہ سال قید کی سزا کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ سزا پانے والی لڑکیوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قیدو بند کی صعوبتیں ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

مصر کا ساحلی شہر اسکندریہ مسلسل مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔ منتخب حکومت کی معذولی کے خلاف تو غصہ تھا ہی، مظاہرہ کرنےوالی لڑکیوں کو پابند سلاسل کرنے کے عدالتی فیصلے نے عوام کو مزید جذباتی کردیا۔ لوگ سڑکوں پر آتے ہیں، احتجاجی نعرے بلند کرتے ہیں۔

مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس پہنچی تو پھر اس کے بعد لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر ہوئے اور لوگ پھر منتشر ہوگئے۔ ان لڑکیوں پرالزام ہے کہ ۔۔ انہوں نے منتخب حکومت کی معزولی کے خلاف مظاہرے کے دوران ٹریفک کی روانی روک کر دہشت گردی کا ارتکاب کیا۔

سات لڑکیوں کی عمراٹھارہ سال سے کم ہے، اس لیے انہیں بچوں کی جیل میں بھیجا جائے گا۔ ہنسی مذاق اور چہرے پر بلا کا اطمینان بتارہا ہے کہ یہ اقراری مجرم ہیں۔ انہیں اپنے کئے گئے جرم پر کوئی پشیمانی نہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube