اسٹاف رپورٹ
ٹیکساس: امریکا میں ایک سترہ سال کے نوجوان فلک فینکس کے پہاڑوں پرچڑھتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ تاہم ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرکے اسے بچالیا۔
ریاست ایریزونا کے پہاڑی مقام فینکس پر ہائیکنگ کا شوق تین نوجوانوں کومشکلات تک لے گیا۔ ایک پہاڑی پر چڑھتے ہوئے سترہ سالہ نوجوان تیس فیٹ نیچے جاگرا۔ ریسکیو ٹیم نے کال پر ڈیڑھ گھنٹے تک علاقہ کی چھان بین کی اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے نوجوانوں کواٹھالیا گیا۔ نوجوان کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔ سماء