Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

مصر: محمد مرسی کی حامی 21 خواتین کو رہا کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

قاہرہ : مصر میں معزول صدر محمد مُرسی کی حامی 21 خواتین کو رہا کردیا گیا ہے، مصری فوج نے قاہرہ میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم کے دفتر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ مچادی۔

معزول مصری صدر محمد مُرسی کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے والی 21 خواتین کو قید و بند سے نجات مل گئی، اسکندریہ میں مظاہرے کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا تھا، ان کا جُرم جمہوریت کا مطالبہ تھا جس پر انہیں 17 سالہ قید کی سزاسنائی گئی تھی۔

اپیلٹ کورٹ نے دو ہفتے پہلے ان خواتین کی رہائی کا حکم دیا اور پھر اخوان المسلمون کے دفتر میں جشن کا سماں تھا، اس موقع پر خواتین نے جمہوریت کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

دوسری طرف مصری فورسز نے جمہوریت کی بحالی کیلئے سرگرم انسانی حقوق کی مقامی تنظیم کے دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر کا سارا سامان تتر بتر کردیا گیا۔

فورسز نے انسانی حقوق کے دفتر پر اس لئے حملہ کیا کیونکہ ہر شخص حکومت پر تنقید کررہا ہے، سیکولر شہری بھی معاشی، معاشرتی حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم ہورہے ہیں۔

احتجاج کے قانون کے تحت اب تک انسانی حقوق کیلئے سرگرم متعدد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube