Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

جان کیری کی سعودی عرب آمد،شاہ عبداللہ سے آج ملاقات کرینگے

SAMAA | - Posted: Nov 4, 2013 | Last Updated: 9 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 4, 2013 | Last Updated: 9 years ago

اسٹاف رپورٹ
ریاض : امریکی وزیر خارجہ جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے، وہ آج سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کریں گے۔ جان کیری سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تناؤ کو دور کرنے کے لیے ریاض پہنچے ہیں جہاں ائیرپورٹ پر سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وزیر خارجہ آج سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ شام اور ایران کے مسائل پر سعودی عرب اور امریکا کی رنجشیں دور ہونے لگیں، مصرجمہوریت کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔

سعودی ہم منصب شہزادہ سعود الفیصل نے اور جان کیری نے شام اور ایران کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب نے شام اور ایران کی جانب امریکی پیشرفت پرتحفظات کا اعادہ کیا، جب کہ جان کیری نے دو طرفہ اعتماد سازی کی بحالی پر بات کی۔ اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ نے دورہ مصر میں عبوری صدر عدلی منصور سے ملاقات میں مصری فوجی جمہوریت کی پیشرفت کو اطمینان بخش قرار دیا۔ جب کہ دوسری جانب مصر کے معزول جمہوری صدرمحمد مُرسی کے خلاف آج مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو رہا ہے، جس پر پورے مصر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube