اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراقی شہر السعادیہ میں محرم کے جلوس پر خودکش حملے میں 41 عزادار جاں بحق ہوگئے۔
عراق کے مشرقی شہر السعادیہ میں محرم الحرام کے جلوس میں گُھس کر خودکش بمبار نے دھماکا کردیا، جلوس میں بھگدڑ مچ گئی۔
حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کواسپتال منتقل کرتے رہے، کسی گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ سماء