Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ترکی میں آباد کرد قیام امن میں تعاون کریں، عراقی کرد رہنما مسعود بارزانی

SAMAA | - Posted: Nov 17, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 17, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

انقرہ : عراقی کرد رہنما مسعود بارزانی نے ترکی میں آباد کُردوں سے قیام امن کیلئے تعاون کی اپیل کردی، ترک وزیراعظم طیب اردگان نے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

دو دہائیوں پر پھیلی ترک کرد کشیدگی اب اختتام پذیر ہونے جارہی ہے، ترکی کے شہر دیاربکر میں ترک اور کرد عوام کا عظیم الشان اجتماع اس بات کی گواہی دی۔

عراقی کرد رہنما مسعود بارزانی اور ترک وزیراعظم طیب اردوان کی تاریخی ملاقات کے موقع پر منعقدہ اجتماع میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی قوم سے اتحاد اور اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا، محبت کے گیت بھی گائے گئے۔

پیار بھرے اس ماحول میں 400 جوڑوں کی شادی بھی انجام پائی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube