اسٹاف رپورٹ
قاہرہ : مصر میں دو ہزار گیارہ کے مظاہروں کو دو سال بیت گئے۔ حسنی مبارک حکومت کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی یاد میں شہری سڑکوں پر آگئے۔ تحریر اسکوئر پر رات بھر مظاہرین اور فوج میں جنگ رہی۔
حسنی مبارک حکومت کو گزرے دو برس گزر گئے۔ دو ہزار گیارہ کے مظاہروں میں جان کے نذرانے پیش کرنے والوں کو یاد کرنے ہزاروں شہری سڑکوں پر آگئے۔ تحریر اسکوئر کی طرف جاتی گلی محمد محمود نعروں سے گونجنے لگی۔
رات بھرتحریر اسکوئر پرفوجی حکومت کے مخالفین اورفوج میں کئی گھنٹوں تک آنکھ مچولی بھی چلتی رہی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دوہزار گیارہ میں قربانیاں دینے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ سماء