اسٹاف رپورٹ
نیویارک : امریکی شہر نیویارک کی شاہراہوں پر تھینکس گیون ڈے تھینکس گیون ڈے کی رنگارنگ خوشیاں لے کر آیا، جس سے ہر طرف مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ فنکاروں کی ناچتی گاتی پریڈ لوگوں کے دل بہلاتی رہی۔
نیویارک کی شاہراہوں پرناچتے گاتے خوشیوں کے رنگ تھینکس گیون ڈے پریڈ کے ہیں، بھانت بھانت کے فنکار، جشن کے انوکھے انداز اور مستی بھرا سماں بندھ گیا۔ جہاں خوشی سے پھولا اسنوپی دھیرے دھیرے پریڈ میں جگہ بناتا ہے، مسکراہٹیں چہرہ بہ چہرہ بکھرتی چلی جاتی ہیں۔ اسپنج بوب بھی محبت کے دھاگوں میں بندھا چلا آتا ہے۔۔ سُروں اور دُھنوں کا خوش کُن ساتھ ہے۔
اسپائیڈرمین بھی محبت بھری پریڈ کا حصہ بنتا ہے۔ ہیلو کٹی کا ہیلو بھی دلوں کو لبھاتا ہے۔ آخر میں خوبصورت تخیلاتی سانتا کلازکا رنگین قافلہ بھی تحائف لے کر پہنچ جاتا ہے، خوشیاں سمیٹتے بچوں کے چہرے اور بھی چمکنے لگتے ہیں۔ سماء