اسٹاف رپورٹ
نیو یارک : سال نو کا جشن جو نیوزی لینڈ سے شروع ہوا تھا۔ مختلف ممالک میں خوشیاں بکھیرتا ہوا اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ نئے سال کے استقبال کی آخری رنگا رنگ تقریب نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر ہوئی۔ اس موقع پر ایک سو تیس فٹ بلند کھمبے پر نصب کرسٹل بال کو نیچے اتار لیا گیا۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوئر پر سال نو کا استقبال کرنے کیلئے لاکھوں افراد جمع تھے۔ نئے سال کی تقریب میں رات کے بارہ بجتے ہی بارہ فٹ چوڑے اور پانچ ہزار تین سو کلو گرام وزنی کرسٹل بال کو نیچے اتار لیا گیا۔
جس کے ساتھ ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوا اور شہر روشنیوں کے سمندر میں ڈوب گیا۔ نئے سال کی تقریب کے منتظمین نے شرکا کو اب دوستی ہونی چاہئے کا نعرہ دیا تھا۔ ٹائمز اسکوائر اور اس کے اردگرد کھلے علاقے میں موجود لوگوں نے ایک دوسرے کو پرجوش انداز میں نئے سال کی مبارک باد دی۔ سماء/ایجنسیز