Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

منچلے نوجوان بے گھر افراد کی مدد کیلئے برفیلے پانی میں کود پڑے

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
ماسکو : آج کے دور میں انسان کو اپنے پڑوسی کی خبر نہیں لیکن ماسکو میں رہائش پذیر آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے منچلے روس میں بےگھر افراد کی مدد کے لئے برفیلے پانی میں کود گئے۔

منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ میں نہانا تو دور کی بات ، گھر سے باہر نکلنے کے نام سے کپکپی طاری ہو جاتی ہے

لیکن روس کے بےگھر افراد کی مدد کے لئے ماسکو میں برف سے جمے تالاب میں نہانے مظاہرہ کیا گیا جس سے حاصل ہونے والی رقم ضرورت مند افراد کو دی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جذبے کا مظاہرہ ماسکو میں رہائش پزیر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہریوں نے کیا۔ تالاب میں نہانے کی فیس دوہزار روبل مقرر تھی۔

اس کے باوجود پچاس سے زائد افراد بے گھر افراد کی مدد کے لئے کپکپاتے ہوئے پانی میں کود گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق صرف ماسکو میں ایک لاکھ سے زائد بے گھر افراد موجود ہیں۔ سماء/ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube