اسٹاف رپورٹ
ماسکو : روس میں ایک طرف جہاں حکمران جماعت الیکشن میں کامیابی کا جشن منا رہی ہے
وہیں انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
روس کی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا پارلیمانی انتخابات میں دوسو بیس نشستیں حاصل کرکے کامیاب قرار پائی ہے۔
دوسری جانب حزب اختلاف نے حکمران جماعت کی کامیابی کو دھوکہ دہی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ریلی نکالی۔
ریلی کا شرکاء کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پچاس فیصد ووٹ بوگس تھے۔سماء/ایجنسیز