Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ونٹر فیسٹول کی تیاریاں عروج پر،شہر برفانی علاقے میں تبدیل

SAMAA | - Posted: Dec 25, 2011 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 25, 2011 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
بیجنگ : چین میں سالانہ ونٹر فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پورے شہر کو برفانی علاقے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں دنیا بھر سے مجسمہ ساز اور سیاح شریک ہوں گے۔
ہربین میں  آئس اینڈ اسنو فیسٹول ہر سال موسم سرما کے دوران سجایا جاتا ہے۔ روسی سرحد کے قریب اس شہر میں درجہ حرارت منفی بائیس ڈگری ریکارڈ تک گر جاتا ہے۔

خون جما دینے والی سردی کے باوجود یہاں اٹھائیس برس سے فیسیٹول کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دنیا بھر کے مجسمہ ساز اور سیاح اس میں شریک ہوتے ہیں۔ اس سال بھی میلے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ برفانی رائیڈز، عمارتیں اور مجسمے تیار کئے جا رہے ہیں۔
ہربین آئس فیسٹول کا شمار دنیا کے چوتھے بڑے ونٹر فسیٹول میں ہوتا ہے۔ اس شاندار برفانی میلے کا آغاز پانچ جنوری سے ہوگا اور رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔ منتظمین کو توقع ہے کہ دنیا بھر سے لاکھوں شائقین میلے میں شریک ہوں گے۔ سماء/ایجنسیز

ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube