اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن : امریکا میں ہزاروں افراد کینیڈا سے تیل پائپ لائن منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہزاروں مظاہرین نے علامتی طور پر طویل پائپ لائن اٹھائے سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے ساتھ تیل پائپ لائن منصوبہ ماحول پر اثر انداز ہوگا لٰہذا اسے ختم کیا جانا چاہیئے۔ مظاہرین میں ہر عمر کے افراد شامل تھے۔
بینر آٹھائے منصوبے کے خلاف نعرے لگاتے مظاہرین نے مخلتف سڑکوں پر مارچ کیا۔ سماء/ایجنسیز