اسٹاف رپورٹ
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی صدر شمعون پیریز کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی مختلف ممالک کی خفیہ ایجنیسوں نے خبردار کیا ہے کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب ہے۔
ایجنسیوں نے اپنے ممالک کے رہنماؤں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ شمعون پیریز کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور دیگر ممالک کے ایران پر حملے کے امکانات پہلے سے بڑھ گئے ہیں۔سماء/ایجنسیز