اسٹاف رپورٹ
ورجینیا : امریکی صدر باراک اوباما کو کدو اتنے پسند ہیں کہ ورجینیا کے دورے میں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ اس کی خریداری شروع کردی۔
براک اوباما ریاست ورجینیا کے دورے پر ہیمٹن شہر میں تھے جہاں انہوں نے ایک دکان پر کدو دیکھے تو ان سے رہا نہیں گیا اور وہ بے اختیار اس کی طرف کھینچے چلے گئے۔
کدوؤں کی خریداری میں امریکی خاتون اول نے بھی ان کا ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر کئی کلو گرام کدوؤں کی خریداری کی اور انہوں نے اپنی جیب سے پیسے ادا کئے اور خریدی گئی اشیا کی ٹرالی بھی خود کھینچ کر دکان سے باہر لائے۔سماء/ایجنسیز