اسٹاف رپورٹ
واشنگٹن: طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کم ایندھن استعمال کرنے والا ڈریم لائنر جاپانی ایئرلائن کے حوالے کردیا ہے۔
واشنگٹن کے ہوائی اڈے پر تقریب میں بوئنگ کمپنی کے تیار کردہ جدید ترین خصوصیات کے حامل مسافر طیارے کو جاپانی ایئرلائن کے حوالے کیا گیا۔
ہلکے وزن کے سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر میں ڈھائی سو افراد سفرکرسکتے ہیں۔ ڈریم لائنر دنیا میں استعمال ہونے والے دیگر طیاروں کے مقابلے میں کم ایندھن استعمال کرتا ہے۔
بوئنگ کمپنی کو دوہزار نو میں پہلا طیارہ فراہم کرنا تھا لیکن پیداواری مسائل کی وجہ سے اس کی فراہمی تین سال کی تاخیر سے کی گئی ہے۔ سماء / ایجنسیز