طرابلس: لیبیا کے باغیوں نے طرابلس کے ہوٹل میں محصور غیر ملکی صحافیوں کو باہر نکال لیا ہے ۔۔۔ لیکن وہ تاحال معمر قذافی تک نہیں پہنچ سکے۔۔۔ معمر قذافی نے فتح یا موت تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔ فرانس اور برطانیہ نے اتحادیوں سے مل کر لیبیا کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی کوششیں شروع کردیں ۔۔
طرابلس کے اسی فیصد سے زائد علاقے اور باب العزیزیہ پر قبضے کے باوجود باغی معمر قذافی تک پہنچ نہیں سکے ہیں ۔۔۔۔ باغی کونسل کا دعویٰ ہے کہ وہ لیبیا کے پچیانوے فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں ۔۔۔ باغیوں کے مطابق طرابلس پر قبضے کی منصوبہ بندی نیٹو کے ساتھ مل کر کی گئی ۔۔ باغیوں نے راس لانوف میں آئل ورکز کو دوبارہ کام شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔۔۔