اسٹاف رپورٹر
نئی دہلی: بھارت کے سینیر سفارت کار اور نو منتخب سیکریٹری خارجہ رنجن متھائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری بڑا چیلنج ہے۔
فرانس میں بھارت کے سفیر رنجن متھائی نے سیکریٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور اعتماد سازی کیلئے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔
رنجن متھائی دو ہزار سات سے فرانس میں بھارتی سفیر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
رنجن متھائی کو دوسال کیلئے سیکریٹری خارجہ مقرر کیا گيا ہے۔ سماء / ایجنسیز