Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وزیراعظم عمران خان آج قومی صحت کارڈ کا اجراء کرینگے

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وزیرِ اعظم عمران خان آج بدھ 26 جنوری کو اسلام آباد میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے اسلام آباد، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سندھ کے ضلع تھر پارکر کے تمام گھرانوں کو 10 لاکھ تک صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

کارڈ کے ذریعے نہ صرف سرکاری بلکہ پینل پر موجود نجی اسپتالوں سے بھی علاج کی سہولیات حاصل کی جا سکیں گی۔

قومی صحت کارڈ کیا ہے؟

قومی صحت کارڈ حکومتِ پاکستان کا ایسا اقدام ہے جو کم آمدنی والے افراد کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ کارڈ اِس وقت خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ میں تھرپارکر کے شہریوں کیلئے صحت سہولت پروگرام کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔

آپ بنیادی صحت کی مختلف سہولیات یا حادثے اور طبی ایمرجنسی کی صورت میں قومی صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کروا سکتے ہیں۔

اِس کے علاوہ آپ ذیابیطس، گردوں کی بیماریوں، ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی، امراض قلب اور ہر طرح کے کینسر کی صورت میں علاج کی مفت سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ قومی صحت کارڈ کرونا وائرس کے علاج کے لئے بھی اِستعمال کیا جا سکتا ہے۔

قومی صحت کارڈ کے لئے کون اہل ہے؟

قومی صحت کارڈ کے لئے وہ تمام پاکستانی شہری اہل ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، اور جن کی روزانہ کی آمدن تقریباً 340 روپے سے بھی کم ہے۔ یہ کارڈ اِس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام / کفالت پروگرام میں شامل افراد کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا، بشمول سابقہ فاٹا سے ضم ہوئے اضلاع کے تمام رہائشی اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے واے افراد جن کا نادرہ کے ریکاڈ کے مطابق مستقل پتہ خیبر پختونخواہ، پنجاب یا آزاد کشمیر کا ہے، آمدنی کی حیثیت سے قطع نظر قومی صحت کارڈ کے تحت دیئے جانے والی سہولیات کے اہل ہیں۔

پنجاب کے لئے صحت کارڈ کی اہلیت: اِس وقت ساہیوال اور ڈی جی خان کے 7 اضلاع اور لاہور ڈویژن کی آبادی صحت کارڈ کے لئے اہل ہے، جب کہ باقی 29 اضلاع میں غریب لوگ (بی آئی ایس پی/احساس کفالت پروگرام سروے کے مطابق)، معذور افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی جو نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، اہل ہیں۔ حکومتِ پنجاب نے 31 مارچ تک اِس پروگرام میں پنجاب کے تمام شہریوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نوٹ: حکومتِ پاکستان فی الوقت صحت سہولت پروگرائم کا دائرہ کار بڑھانے پہ کام کررہی ہیں۔

علاج کے لئے مختص کی گئی رقم کی حد کیا ہے؟

صحت کارڈ ہولڈر سالانہ 720,000 روپے تک کا علاج کروا سکتا/سکتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر اِس رقم میں مزید اضافہ کیا جاِسکتا ہے۔ اگر کارڈ ہولڈر یا اِس کے اہل خانہ کو کسی بڑی بیماری کا سامنا ہو تو، انشورنس کی رقم ختم ہونے کی وجہ سے اِس علاج کو بند نہیں کیا جائے گا، کیونکہ حکومت ہر سال فی خاندان مزید 360,000 روپے فراہم کرتی ہے۔

اگر علاج کے دوران مریض وفات پا جائے تو تدفین کے لئے اہل خانہ کو 10,000 روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔

قومی صحت کارڈ کے تحت کیا سہولیات فراہم کی جاتی ہیں؟

مفت علاج کی سہولیات

قومی صحت کارڈ مفت طبی سہولیات مہیا کرتا ہے جس میں سے کچھ درج ذیل شامل ہیں۔

اسپتال میں بخار، فلو جیسی عام بیماریوں کے مفت علاج تک رسائی
حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے علاج
ذیابیطس، امراض قلب، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، کینسر، جیسے امراض کا مفت علاج
کرونا وائرس میں مبتلا لوگوں کیلئے علاج
حاملہ خواتین کے لئے صحت کی سہولیات

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube