لاہور شہر میں پیر 15 نومبر کومسلسل 8 ويں روز آلودگی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ رہی ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لاہور کا مجموعی ايئرکوالٹی انڈيکس 405 تک جا پہنچا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں ميں ايئرکوالٹی انڈيکس 700 بھی تجاوز کرگيا ہے۔گلبرگ میں704 ،ڈیفنس615 ،فتح گڑھ531 اور ایف سی کالج کا ايئرانڈيکس کوالٹی516 ريکارڈ کی گئی۔
پیر کو صحافیوں سے بات کرتےہوئےترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے بتایا کہ پنجاب میں سردیوں کی آمد پر فضائی آلودگی بڑھ جاتی ہے جس کےباعث صوبائی حکومت نے اسموگ کو ایک آفت ڈکلیئر کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فضائی آلودگی پھيلانے ميں بڑا کردار ٹٰريفک کا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے شہرمیں الیکٹرک بسیں چلانے جارہے ہیں جس سے ماحول پر بہتر اثر پڑے گا۔