کراچي ميں کانگو وائرس کاایک اورمریض سامنےآگیا ہے۔ کانگو وائرس کے شکارمریض کی جناح اسپتال ميں تصديق ہوگئي۔ مجموعي طور پرکانگووائرس سے متاثرہ 5 مريض جناح اسپتال ميں زيرِ علاج ہيں۔
کراچي ميں کانگووائرس کے مریض بڑھ رہےہیں۔ حالیہ سامنےآنےوالےکیس میں متاثرہ مريض 27 سالہ زبير جناح اسپتال ميں زيرِ علاج ہے۔ اب تک جناح اسپتال ميں لائے گئے مريضوں کي تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
کراچی میں رواں سال کانگو کا شکار ہونے والے 9 مریض دوران علاج دم توڑچکے ہيں۔