لاہور: پنجاب حکومت نےپولیس اہلکاروں کے لیے لاہور میں نیا اسپتال بنادیاجواگلے ماہ کام شروع کردے گا۔ چاليس بيڈ پر مشتمل اسپتال میں پچاس سے زائد ڈاکٹر ہوں گے۔
پنجاب پوليس اہلکاروں اوران کے اہل خانہ کےلئے خوشخبري ہےکہ پولیس کےادارےکےلیےپہلے اسپتال کي تعميرمکمل ہوگئی ہے۔
پولیس لائنز میں چاليس بيڈ پر مشتمل اسپتال آئندہ مہينے مکمل طور پر آپريشنل ہوجائے گا۔
اسپتال ميں اہلکاروں اور ان کے خاندان کے علاج معالجے کےليے 53 ڈاکٹرز اور پيرا ميڈيکل اسٹاف کي بھرتي بھي ہوچکي ہے ۔
یہ اسپتال چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور اس میں مختلف اقسام کے ٹیسٹ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی ۔ سماء