جینوا : جنگ کے شکار عرب ملک یمن میں ہیضے سے مشتبہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی ریڈ کراس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہیضے کے سبب اب تک یمن مں ہلاک ہلاک شدگان کی تعداد 1600 سے تجاوز کرچکی ہے۔
ریڈکراس کی طرف سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی وباء مسلسل پھیل رہی ہے اور آج تک 3 لاکھ سے زائد افراد مشتبہ طور پر اس وباء سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اے پی پی