Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا رمضان بازاروں میں ایکشن

SAMAA | - Posted: May 30, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 30, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Fsd Ramzan Electronic Prices Pkg 05-06

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں کے رمضان بازاروں کی چیکنگ کرکے زائدالمعياد مشروبات اور گلے سٹرے پھل ضائع کر ديئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹي کي ٹيموں نے لاہور، شيخوپورہ اور قصور کے رمضان بازاروں ميں لگائے گئے اسٹالز کي جانچ پڑتال کي۔

لاہور کے بادامی باغ سستا رمضان بازار میں ناقص کیلے،50 کلو گلے سڑے ٹماٹر اور آلو تلف جبکہ دہلی گیٹ رمضان بازار میں 20 کلو غیر معیاری پھل اور سبزیاں تلف کیں۔

غلہ منڈی شیخوپورہ رمضان بازار میں موجود زائد المعیاد بوتلوں کے دس کريٹ موقع پر تلف کر کے دوکاندار کا اسٹال بند کر دیا۔

قصور کے رمضاب بازاروں ميں پھل، سبزیوں، آٹا اور دالوں کے معیار، مشروبات کی کوالٹی، تاریخ اجرا اور تنسیخ چیک کی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube