Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

نابینا افراد کو آنکھیں مل گئیں

SAMAA | - Posted: May 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago

پشاور : پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عطیہ کی گئی آنکھوں کی کامیاب پیوند کاری کی گئی، 6 نابینا افراد کی دنیا روشن ہوئی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ 6 نابینا افراد کیلئے امید کی کرن بن گئی، انتظامیہ کی اپیل پر امریکا میں پاکستانی نژاد ماہرین امراض چشم میدان میں آئے اور نابینا افراد کیلئے آنکھوں کا عطیہ بھیج دیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں تمام افراد کا مفت آپریشن ہوا، نابینا افراد کے مطابق ان کی تاریک زندگی میں پھر سے بہار لوٹ آئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مزید 10 نابینا افراد کو بھی بیرون ملک سے جلد آنکھوں کا عطیہ مل جائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube