Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سرکاری اسپتالوں میں اندھیرنگری

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

pims1

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔

سماء کےمطابق پانامہ کیس میں مصروف وزیر کیڈ اسپتالوں کی حالت زار سے بے خبرہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے پمز اسپتال میں مستحق مریض خوار ہونے لگے ہیں۔شعبہ ریڈیالوجی کی مستحق مریضوں کو ایم آر آئی ٹیسٹ کیلئے لمبی تاریخیں دی جانے لگیں۔

نقد ادائیگی کرنے والے مریضوں کے لئے فوری ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے جبکہ معذور مریض وفا الحق کو زکوۃ فارم بھرنےپرپندرہ فروری کی تاریخ دی گئی۔

ذرائع نے بتایاہےکہ عملے کو بتیس سو روپے کی ادائیگی پرفوری ایم آر آئی کردی گئی۔ ذرائع نے مزیددعوی کیاکہ عملے کی جانب سے انجکشن کے لئے بتیس سو روپے وصول کئے گئے۔ وفا الحق کو ڈاکٹر نے برین کنٹراسٹ ایم آر آئی تجویز کی تھی۔ذرائع نے مزید دعوی کیاکہ عملہ انجکشن کے نام پر بٹورے گئے پیسے آپس میں بانٹتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube