Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

خبردار، کھانا بار بار گرم کرنا صحت کیلئے خطرناک ہے

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2017 | Last Updated: 5 years ago

5a

اسلام آباد : برطانوی ماہرین صحت نے کھانا بار بار گرم کرنے کو خطرناک قرار دے دیا، کہتے ہیں چاول، چکن، مشروم اور آلو کو بار بار گرم کر کے کھانے سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔

لندن برنس یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر افراد کھانوں کو دوبارہ گرم کرکے کھاتے ہیں اور یہ عادت ہر گھر میں دن میں کئی بار دہرائی جاتی ہے، اکثر افراد یہ نہیں جانتے کچھ غذائی اشیاء ایسی ہوتی ہیں جو دوبارہ گرم کرنے پر زہریلی ہوجاتی ہیں اور ان سے خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں، یہی نہیں اگر ان اشیاء کو درست طریقے سے محفوظ نہ کیا جائے تو انہیں کھانا اپنی صحت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چاول، مرغی، مشروم اور آلو کو دوبارہ گرم کرکے کھانے سے سختی سے پرہیز کرنا چاہئے اور انہیں درست طریقے سے محفوظ کرنا چاہئے۔

5

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کو پکانے کے بعد درست طریقے سے محفوظ کرنا ضروری ہے، اگر چاولوں کو معمول کے روم ٹیمپریچر میں رکھا جائے تو اس میں زہریلے عناصر پیدا ہونے لگتے ہیں جو کھانے کے بعد ڈائریا اور قے کا سبب بن سکتے ہیں، چاولوں کو دوبارہ گرم کرنے سے بھی یہ اجزاء ختم نہیں ہوتے، لہٰذا چاولوں کو کسی ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھیں۔

5b

ماہرین کہتے ہیں چکن سمیت پولٹری کی تمام اشیاء میں سالمونیلا نامی ایک جراثیم موجود ہوتا ہے جو بے ضرر ہے لیکن پکانے کے بعد دوبارہ درجہ حرارت ملنے کی صورت میں یہ نقصاندہ ثابت ہوتا ہے، لہٰذا مرغی کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے۔

5e

نئی تحقیق کے مطابق مشروم میں پروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے جو ہمارے جسم میں جاکر ہضم ہوجاتی ہے تاہم اگر مشروم ایک دن سے پرانا ہوجائے تو اس میں شامل پروٹینز کی ساخت بگڑ جاتی ہے جو معدے کو بیمار کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

5f

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو کو پکانے کے بعد فریج میں رکھ دینا چاہئے، معمول کا روم ٹیمپریچر اس میں بوٹول ازم نامی جراثیم کی افزائش میں معاونت کرتا ہے جو جسم کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحتمند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ کھانا تازہ ہی استعمال کیا جائے۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube