Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ذیابیطس کے خطرناک اثرات

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2016 | Last Updated: 6 years ago

 1c

اسلام آباد : امریکی ماہرین نے ذیابیطس کے مزید خطرناک اثرات کا پتہ لگا لیا، کہتے ہیں ذیابیطس کی بیماری انسانی دماغ کے سکڑنے کا سبب بن جاتی ہے۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے جاری کردہ جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس کے شکار مریض کی حالت اگر ابتر ہو جائے تو دن بدن اس کی دماغی صلاحیتیں کم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

1a

ماہرین کے مطابق شوگر کے مرض کے باعث جسمانی نسیں دماغ کو درکار خون کی فراہمی صحیح طرح نہیں کر پاتیں جو دماغ کے سکڑنے کا سبب بنتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریض کیلئے ضروری ہے کہ وہ میٹھے سے پرہیز کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے کو اپنی زندگی کا معمول بنائے، شوگر جیسی بیماری پر قابو نہ پایا جائے تو گزرنے والی ہر دہائی کے ساتھ مریض کی دماغی صلاحیتیں 20 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں۔ ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube