Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پولیووائرس کے خاتمے کےلیے ہرممکن اقدامات کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Polio Campaign  Khi Pkg 09-12 Tabish

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر انسداد پولیو کیلئےاقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں اس بیماری سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ،فوکل پرسن برائے انسداد پولیوعائشہ رضا فاروق نے شرکت کی ۔ وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد،چاروں صوبوں اور فاٹا کے نمائندوں  نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Pakistan: Vaccination teams continue giving "Polio Vaccines" despite of insurgents threat

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ رواں سال دسمبرتک پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ انسداد پولیو کے ایمرجنسی ایکشن پلان  پر عمل درآمد  کیلئےسخت نگرانی ہوگی۔

pakistan-pm-makes-polio-vaccination-mandatory-for-travellers-from-fata-to-other-provinces-1505201414352244

اجلاس میں کئے گئے فیصلے کےمطابق اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اسٹاف کامئی2017 تک تبادلہ نہیں ہوگا۔اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو پولیو وائرس کی قومی مہم پرمؤثرعملدرآمد یقینی  بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube