Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی میں بڑھتےہوئےڈائریاکےکیسز

SAMAA | - Posted: May 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: May 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

 

کراچی :شہرمیں گرمی بڑھتےہی ڈائریانےسراٹھاناشروع کردیا۔ شہر میں روزانہ ڈائریا سے متاثرہ پانچ سو کے قریب بچے اسپتال لائےجارہےہیں۔

کراچی کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے بڑے تو بڑے بچے بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے۔ گرم موسم میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں یومیہ پانچ سو سے زائد بچے قے،اسہال اور بخار کی بیماریوں میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈائریا کی بڑی وجہ حفظان صحت کے مطابق خوراک کا استعمال نہ کرناہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ بچوں میں قوت مدافعت کی کمی ہوتی ہے،اس لیے انہیں گرم موسم میں بیماریاں جکڑ لیتی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق صاف غذا اور ابلے ہوئے پانی کے استعمال سے ڈائریا سے بچاؤ ممکن ہے۔  سماء

 

 

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube