Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

دانت برش کرنا دل کے امراض سے بچنے کیلئے مفید

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2016 | Last Updated: 6 years ago

A replica of a human heart, constructed of gel, is shown at the European Society of Cardiology meeting venue in Amsterdam

نئی دلی: ماہر امراض قلب کا کہنا ہے کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے دن میں کم از کم دو بار دانتوں کو برش کرنا مفید ہے۔

یہ بات بھارتی ماہر امراض قلب کے ڈاکٹر سبھاش چندرا نے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی دن میں کم از کم 2 بار صفائی ضروری ہے بصورت دیگر ان میں جمع ہونے والے بیکٹریا آسانی سے خون میں سرایت کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سبھاش چندرا نے بتایا کہ یہ بیکٹریا خون میں لوتھڑے بناتے ہیں اور خون کے بہاﺅ میں رکاوٹ پیدا کر کے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک 18سالہ لڑکی جس کے دل کے والوز سے خون رسنا شروع ہوگیا تھا کے علاج کے دوران انکشاف ہوا کہ ان کے دل کے والوز کی اندرونی تہوں کو نقصان پہنچانے والے بیکٹریا دراصل اس کے مسوڑھوں سے خون میں شامل ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ لوگ جن کے مسوڑھے اکثر خراب رہتے ہیں ان کے دل کے امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا مناسب خیال نہ رکھنے کے نتیجے میں خون میں شامل ہونے والے بیکٹریا دل کے اندر پائے جانے والی شریانوں میں انفیکشن پیدا کرکے اسے بیمار کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی مناسب صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے سانس اور معدے کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ سماء/ایجنسی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube