Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے میں نمایاں کمی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2016 | Last Updated: 6 years ago

POLIO SITUATION PSH PKG 26-10

پشاور : خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں رنگ لے آئیں، صوبے میں پہلی بار پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں پولیو کے خاتمے کی امیدیں روشن ہوگئیں، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پولیو کے قطرے پلانے کی شرح نہایت کم ہوگئی ہے، حالیہ مہم میں انکار کرنے والے والدین کی تعداد محض 7743رہی۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہم کے دوران 52لاکھ 74ہزار 464بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا، جب کہ تین روزہ مہم میں 52لاکھ 73ہزار457بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

صوبے میں پولیو کے باعث معذورہونے والے بچوں کی شرح میں بھی78فیصد کمی آئی، خیبرپختونخوا کے صرف ایک ضلع صوابی میں مہم نہیں چلائی گئی، جہاں تین روزہ مہم کا آغاز پچیس جنوری سے ہوگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube