ملتان:دھڑجڑی بچیوں کے تمام طبی ٹیسٹ کرلئےگئے ہیں۔بچیوں کی کارڈیک رپورٹ کےمطابق بچیوں کا دل 90 فیصد جڑا ہوا ہے۔ان کی سرجری ملتان میں ہونا مشکل ہے۔
سما کے مطابق ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کی زندگی کافیصلہ عنقریب ہونے والا ہے۔ بچیوں کے امراض قلب کےاسپتال میں مختلف ٹیسٹ ہوئے ہیں۔کارڈیک رپورٹ کے مطابق بچیوں کادل 10 فیصد الگ اور90 فیصد جڑا ہوا ہے۔ڈائریکٹرکارڈیالوجی محمد الطاف کے مطابق بچیوں کا علاج ملتان میں ممکن نہیں ہے۔بچیوں کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس دیکھنے کے بعد میڈیکل بورڈ ہی کوئی حتمی فیصلہ دےگا۔مزید تفصیلات، اس رپورٹ میں۔