اسلام آباد : قومی ادارہ صحت نے عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا، چاروں صوبوں، کشمیر، گلگت بلتستان کو بھی خصوصی انتظامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے کانگو وائرس کے خدشے کے پیش نظر بھیجا گیا خصوصی الرٹ سماء کو موصول ہوگیا، جس میں کہا گیا ہے چاروں صوبوں، کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں عید الاضحیٰ پر جان لیوان کانگو وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کریں۔حکومتی مراسلے میں صوبوں کو عید پر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ جانوروں کی نقل و حمل سے وائرس انسانوں میں منتقل ہوسکتا ہے۔ سماء