Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، اسپتال ویران، مریض پریشان

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسلام آباد میں میڈیکل الاؤنس بحال کرنے کیلئے مسیحاؤں کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا، اسپتال ویران اور مریض پریشان ہیں، ڈاکٹرز مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے کو تیار نہیں۔

اسلام آباد میں ڈاکٹروں نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، پانچوں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی بند ہیں، نادرا چوک پر دھرنا دیئے بیٹھے ڈاکٹرز کہتے ہیں مریض یہاں آجائیں چیک کرلیں گے۔

ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز سمیت پولی کلینک کے زیر انتظام 26 ڈسپنسریاں اور جی سکس میں قائم زچہ بچہ سینٹر بھی مسلسل دوسرے روز بند ہیں، ہڑتالی بضد ہیں کہ میڈیکل رسک الاؤنس کو ڈی فریز کرائے بغیر کام پر واپس نہیں جائیں گے۔

ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کے دھرنے کے باعث ریڈ زون جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دفاتر جانیوالے سرکاری ملازمین گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube