Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2015 | Last Updated: 7 years ago

ویب ایڈیٹر:

پشاور   :   خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم کے دوران سات لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائيں گے، جب کہ شہرميں موٹرسائکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔

پشاور میں اتوار کو انسداد پولیو کی ایک روزہ مہم شروع کردی گئی ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پورے پشاور ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر کے موٹر سائیکل کی سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے چار ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان تین ملکوں میں ہوتا ہے جہاں انسانی جسم کو اپاہج کر دینے والی بیماری پولیو کے وائرس پر تاحال پوری طرح قابو نہیں پایا جاسکا، دیگر دو ملکوں میں افغانستان اور نائیجیریا شامل ہیں لیکن وہاں پولیو کے پھیلاؤ کی صورت حال پاکستان کی نسبت خاصی حد تک قابو میں ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube