Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پولیو نے 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 2014ء میں 297 کیسز رپورٹ

SAMAA | - Posted: Jan 8, 2015 | Last Updated: 7 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 8, 2015 | Last Updated: 7 years ago

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سال 2014ء پاکستان کیلئے دہشت گردی کی طرح پولیو کے حوالے سے بھی خوشگوار یادیں چھوڑ کر نہیں گیا، پاکستان میں گزشتہ سال پولیو کیسز کی تعداد 297 تک جاپہنچی۔

پاکستان کیلئے سال 2014ء پولیو کے حوالے سے تباہ کن ثابت ہوا، پولیو کیسز کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، عالمی سفری پابندیاں عائد ہوئیں اور پولیو ٹیموں پر حملوں میں 40 افراد لقمہ اجل بنے۔

گزشتہ برس فاٹا سے 176 کیسز سامنے آئے، خیبر پختونخواہ سے 67، سندھ سے 29، بلوچستان سے 22 جبکہ صوبہ پنجاب سے اب تک پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے دہشت گردی نے پولیو کے خلاف جنگ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ماہرین کا کہنا ہے پولیو 

کے خاتمے کیلئے حکومت کی سنجیدہ کوشسشوں تک پولیو سے پاک پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube