Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلوانے والوں کو آبائی صوبوں میں بھیج دینگے، جام مہتاب

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ کے وزیر صحت نے خبردار کیا ہے کہ جن شہریوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تو اُنہیں اُن کے آبائی صوبوں میں واپس بھیجا جاسکتا ہے۔

سندھ میں پولیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد پر وزیر صحت سندھ جام مہتاب میدان میں آگئے، بولے کراچی کی 11 یونین کونسلوں کو پولیو کے حوالے سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جہاں پولیو کیسز سامنے آئے وہ پختون آبادیاں ہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ وہ سفارش کریں گے کہ دوسرے صوبوں سے آئے لوگ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائیں گے تو انہیں واپس بھیج دیا جائے گا۔

جام مہتاب نے 2 مرحلوں میں کراچی کو پولیو فری کرنے کا عزم بھی کیا، بولے پولیو کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوئی بھی قدم اٹھانا پڑے تو اٹھائیں گے۔

جام مہتاب کا مزید کہنا تھا کہ ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جس میں مشہور اسپتالوں کے پروفیسر شامل ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube