اسٹاف رپورٹ
سرگودھا : سرگودھا کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث آٹھ نومولود دم توڑ گئے، جب کہ اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات آکسیجن کی کمی سے نہیں ہوئیں۔ جب کہ دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجوہات انکیوبیٹرز میں آکسیجن کی کمی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں دو انکیوبیٹرز ہیں، جہاں اب بھی بیس بچے زیر علاج ہیں۔ سماء