Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

بلوچستان میں بچوں کو نمونیہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ : بلوچستان میں بچوں کو نمونیہ سے محفوظ رکھنے والے نمونیہ ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کرلیا گیا۔
 
نمونیہ ویکسین کا افتتاح وزیراعلیٰ ہاﺅس کوئٹہ میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیا صوبے بھر میں ایک سال تک عمرکے بچوں کو دیگر حفاظتی ٹیکوں کیساتھ نمونیہ ویکسین کا ٹیکہ بھی لگایا جائیگا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ بچوں کو پانچ بڑی خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے صوبائی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی بجٹ تیاری کے مراحل میں ہے، ہماری کوشش ہے کہ سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کے سیاق و سباق کے مطابق ہی ترقیاتی بجٹ تشکیل دیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں کمروں کی الاٹمنٹ شفاف طریقے سے ہوگی طالبعلم کے سوا باہر کسی بھی شخص کو ہاسٹل میں کمرہ الاٹ نہیں کیا جائیگا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube