Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پولیو وائرس کی سنگینی، وزارت صحت کا اہم اجلاس کل طلب

SAMAA | - Posted: May 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: May 6, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے عدم خاتمے پر پاکستان پر عائد سفری پابندیوں سے متعلق خصوصی الرٹ جاری کر دیا۔ حکومت سے ملک میں پولیو ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ، پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا نمونہ بھی حوالے کر دیا گیا۔ وزارت صحت نے صورتحال کا جائزہ لینے کل اجلاس بلا لیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری خصوصی الرٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان پولیو کو ایمرجسنی ڈیکلیئر کرے، ہر بچے کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے اور دو ہزار اٹھارہ تک پولیو کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

ڈبلیو ایچ او نے پولیو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا نمونہ بھی جاری کر دیا ہے جو بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو دیا جائے گا۔ کتابجے کو یلو بک کا نام دیا گیا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا ہے یلو کارڈ بیرون ملک سفر کرنے والوں کو مفت دیا جائے گا یہ  سہولت سرکاری اسپتالوں میں ہی میسر ہوگی۔

وزارت صحت نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پاکستانیوں کو ویکسینینش سرٹیفیکیٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube