Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

صبا قمر کی نئی فلم ’کملی‘ کے گانے ’پانی’ کا ٹیزر دیکھیں

SAMAA | - Posted: May 14, 2022 | Last Updated: 4 days ago
Posted: May 14, 2022 | Last Updated: 4 days ago

صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کے ٹیزر کو انسٹا گرام پر جاری کردیا۔

فلم و ٹی وی اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کے ٹیزر کو جاری کر دیا جس کا شائقین کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔

صبا قمر نے گانے”پانی” کا دلکش ٹیزر انسٹا گرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” کملی سے زینب فاطمہ سلطان کی طرف سے پانی کا ٹیزر پیش کرتے ہوئے، محبت، نقصان اور سر بستہ رازوں کی کہانی”۔

اداکارہ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمد کھوسٹ کی یہ فلم 03 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم کے اس گانے کی موسیقی معروف پاکستانی موسیقار سعد سلطان نے ترتیب دی جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں ۔

کنول کھوسٹ اور سرمد سلطان کھوسٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا، عدیل افضل سمیت بڑے ستارے ہیں اور فلم میں نیا چہرہ حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کرا یا جا رہا ہے۔

صبا قمر کی سرمد کھوسٹ کے ساتھ یہ پہلی فلم نہیں بلکہ اس سے قبل انڈسٹری کے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ فلم ’منٹو‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پراجیکٹ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں کردار نبھا کر آپ کو خوشی اور اطمینان محسوس ہوتا ہے اور شاید فلم کملی میں نبھایا گیا کردار بھی ایسا ہی ہے جس کے بارے میں سوچتی ہوں تو خوشی اور اطمینان ملتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube