Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سنو چندا کی ’شاہانہ‘کو ’ہم تم ‘کیوں پسند آیا؟

SAMAA | - Posted: Apr 13, 2022 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Apr 13, 2022 | Last Updated: 1 month ago

پاکستانی اداکارہ نادیہ افگن نے رومنٹک کامیڈی ڈرامہ سیریل ‘ہم تم’ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی طور پر پیش کئے جانے والا ڈرامہ سیریل ہم تم ان دنوں شائقین میں بہت مقبول ہورہا ہے۔

حال ہی میں نادیہ افگن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ‘ہم تم’ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے یہ ڈرامہ بہت اچھا لگ رہا ہے، یہ بہت ہی کمال کا ڈرامہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر وہ ڈرامے نہیں دیکھتی ہیں لیکن اس ڈرامے میں کوئی انوکھی بات ہے جو انہیں ڈرامہ دیکھنے پر مجبور کررہی ہے،بعدازاں انہوں نے ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کوسراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین ڈرامہ لکھا ہے، ڈرامے کی تمام کاسٹ اور دیگر لوگوں نے بھی اچھا کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کو ڈرامہ کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ افگن کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ نادیہ افگن نے ماضی میں رمضان کے خصوصی ڈرامے ‘سنو چندا’ میں شاہانہ کا کردار ادا کیا تھا جس میں اُن کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

ڈرامہ ہم تم کی ہدایت کاری ماضی کے مشہور ڈرامے ‘چپکے چپکے’ کے ہدایت کار دانش نواز نے کی ہے جبکہ ڈرامے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری ہیں جو کہ ماضی میں بھی کئی بہترین ڈرامے تحریر کرچکی ہیں۔ اُن کے کامیاب ڈراموں میں ‘سنو چندا’ اور ‘چپکے چپکے’ شامل ہیں۔

  ڈرامے میں رمشا خان اور احد رضا میر کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube