مشہورومعروف یوٹیوبرڈکی بھائی زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرتے ہوئے ‘سنگلزکلب’ کی رکنیت سے محروم ہوگئے ہیں۔
ڈکی بھائی کااصل نام سعدالرحمان ہے، وہ ڈکی ایکسٹرا کے نام سے ایک گیمنگ چینل بھی چلاتے ہیں جہاں انہیں لاکھوں افراد فالو کرتے ہیں۔
نکاح اورمنگنی کی تقریب ایک ساتھ منعقد کرنے والےڈکی بھائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرمداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا۔ ڈکی بھائی کا نکاح عروب جتوئی سے ہوا ہے ۔
Alhamdulillah got Engaged / Nikkahofied to the love of my life ❤️ pic.twitter.com/1bj3iVPtxX
— Saad Ur Rehman (@duckybhai) April 12, 2022
عروب جتوئی نے بھی’الحمداللہ’ کے کیپشن کے ساتھ نکاح اور منگنی کی تصاویرشیئرکیں۔
تقریب میں معروف یوٹیوبرزید علی، رحیم پردیسی، شاہ ویرجعفری ، ٹک ٹاکررومیسہ خان سمیت دیگردوست احباب شریک ہوئے۔
رومیسہ خان نے بھی تقریب سے دلکش تصاویر فالوورز کے ساتھ شیئرکیں۔
ڈکی بھائی کو اپنے وی لاگزسے زیادہ ساتھی یوٹیوبرزسے لڑائی جھگڑوں کے باعث زیادہ شہرت حاصل ہوئی، یوٹیوب پرانہیں 30 لاکھ سے زائد افراد فالوکرتے ہیں۔