عامرلیاقت کی تیسری شادی کی خبر گزشتہ روزجنگل کی آگ سے بھی زیادہ تیزی سے پھیلی جسے سُن کرتقریباً سبھی نے کسی نہ کسی حوالے سے اپناردعمل ظاہرکیا۔
عامرلیاقت علی کی اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انورسےعلیحدگی کی قیاس آرائیاں طویل عرصے سےسوشل میڈیا پرزیرگردش تھیں ، بدھ کوطوبیٰ نے انسٹاگرام اورٹوئٹرپرتصدیق کی تھی کہ انہوں نے خلع حاصل کرلی ہے جس کے بعد جمعرات کو عامرلیاقت نے بھی اپنی تیسری شادی کی خبر بریک کردی۔
پی ٹی آئی اوررکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کا نام سیدہ دانیہ شاہ ہے جو عُمر میں ان سے 31 سال چھوٹی ہیں۔ 18 سالہ دانیہ کے حوالے سے اپنی پوسٹ میں عامرلیاقت نے انہیں سادہ، پُرکشش اورڈارلنگ کہتے ہوئے بتایا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔
Tie a knot with,Syeda Dania Shah,18,belong to an honourable Najeeb ut Tarfain“Sadaat”Family of Lodhran,South Punjab, saraiki,lovely,charming, simple&darling.I would like to request all of my well wishers,please pray for us, I have just passed the dark tunnel, it was a wrong turn. pic.twitter.com/gO7nVO4pwj
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
اس خبرکے سامنے آنے تک تو ٹھیک تھا لیکن پھروہی ہواجوہوتا ہے، یہ شادی ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوئی اورسوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کرتبصرے کرتے ہوئے دلچسپ میمزبھی شیئرکیں۔
کئی ‘غیرشادی شدہ’ افراد نے اس تیسری شادی سے احساس کمتری کا شکار ہوکردل کی بھڑاس کچھ یوں نکالی۔
Pakistani guys to #AmirLiaquat rn! 🙊 pic.twitter.com/FCoRwgEZcy
— Golgappa (@Hashbrown_nie) February 10, 2022
حال ہی میں اختتام پزیرہونے والے ڈرامہ سیریل ‘ پری زاد’ کا حوالہ بھی خوب دیا گیا۔
“PARIZAD” season 2 is coming soon pic.twitter.com/ubfVk6SeqI
— Alif_tweets (@Alif_arba) February 10, 2022
ٹرین پرسواراس جم غفیرکی یہ تصویربھی کمال استعمال میں لاتے ہوئے کہا گیا کہ غیرشادی شدہ لوگ عامرلیاقت سے وظیفہ پوچھںے جارہے ہیں۔
Unmarried peeple approaching Amir Liaqat to seek advice on the matter!!!#SyedaDaniaShah#amirliaquat pic.twitter.com/0bG17jfFg7
— Abrar Ullah Khan (@imabrarkhan) February 10, 2022
اس خبرسے میمز بنانے والوں کی چاندی ہونا بھی ایسے واضح کیا گیا۔
Amir Liaqat got married again .
— Asim (@Alifbayjem) February 10, 2022
Ly memers *#amirliaquat pic.twitter.com/gCgpihl9Hm
دانیہ کی پوسٹ کے کیپشن نےبھی میمزبنانے والوں کو خوب مواد فراہم کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ، ‘میرے شوہربچپن سے ہی میرے آئیڈیل ہیں ‘۔
#SyedaDaniaShah #amirliaquat
— Hassan Sheikh (@Sheikh_Chillii) February 10, 2022
18 years Challenge 🤩😂 pic.twitter.com/lZkzVPsNnP
My husband is my ideal since my childhood???!!! 😭😂🤣
— doublechocolatemuffin (@KhansaParacha) February 10, 2022
Ye taruff hai k bezatiiiii 😂😂😂😂 #amirliaquat pic.twitter.com/BzT23snRuk
#amirliaquat holding his wife just 18 years back.#SyedaDaniaShah #dania pic.twitter.com/koInhfUvfd
— FEBRUARY 🌏 (@TitturHoja) February 10, 2022
کوئی کچھ بھی کہے، عامرلیاقت ‘لائم لائٹ’ سے خوب محظوظ ہوئے۔
We are trending in @Pakistan @SyedaDaniaShah3 pic.twitter.com/yKEAGreWL1
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
Trending in #Paksitan
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
Aamir Liaquat is #AamirLiaquat
Some think it is over. Allah smiles and says, “Look, my servant is alive. No one can finish it unless I want to.”#Alhumdulillah
#AamirLiaquatHussain #AamirLiaquat pic.twitter.com/Jx9bxwOn66
حتیٰ کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی عامر لیاقت کو فون کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کا مشکور جنہوں نے فون کر کے شادی پر مبارک باد دی، شکریہ وزیراعظم صاحب! @ImranKhanPTI @UKPTIOfficial @PTI_KHI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
میمز بنانے والوں سے بدلہ بھی خوب لیاگیا، عامرلیاقت نے ٹویٹ میں اپنی تیسری شادی سے “حسد اورجلن” کا شکار افراد کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ تویہی سوچ کرتڑپ رہے ہیں کہ پہلے دوسری شادی کیسے کریں۔
میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
طوبیٰ سےعامرلیاقت کی شادی کی خبر جولائی 2018 میں منظر عام پرآئی تھی جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران عامرلیاقت نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی۔
عامرلیاقت نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کے باوجود دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی ۔
سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے عامرلیاقت کےدوبچے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال اسکالراوردرس وتدریس سے وابستہ ہیں ، اپنا یوٹیوب چینل چلانے کے علاوہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔